مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکی سینیٹ کے وفدکو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد 12 دسمبر (کے ایم ایس) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے امریکی سینیٹ کے چار رکنی وفد کومقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی کانگریس کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سے پہلے سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں امریکی سینیٹ کے چار رکنی وفد کا استقبال کیا۔وفد میں Senators Angus King, Richard Burr, John Cornyn اورBenjamin Sasse شامل تھے۔امریکی سینیٹرز نے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو متعدد جہتوں میں مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔سینیٹرز نے 15 اگست 2021 کے بعد امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے انخلاءمیں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے مقاصد کی حمایت کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔چاروں سینیٹرز سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ارکان ہیں جبکہ سینیٹر کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button