آزاد کشمیر

امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرے، قائمقام صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد:
آزادجموں وکشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا اہم مسئلہ ہے۔امریکہ کو اس اہم مسئلے کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرناچاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری لطیف اکبر نے ان خیالات کا اظہار ریپبلکن پارٹی ایگزیگٹو کمیٹی کی رکن بیسا شارا اور سی ای او برسا گروپ آف کمپنیز چوہدری عبداللہ برسا سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے زائد قابض فوج تعینات کر رکھی ہے جس نے کشمیریوں کو ان کے سیاسی اور مذہبی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور سینکڑوں حریت قائدین غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ۔انہوں نے ریپبلیکن پارٹی کی ایگزیگٹو ممبر پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور امریکی ایوان میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں۔بیسا شارا نے قائمقام صدر کا شکریہ ادا کیا اور اس بارے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button