آزاد کشمیر

لاہور:حریت وفد کی پی ٹی آئی رہنمادیوان محی الدین سے ملاقات

APHC-PTI Lahore

 

لاہور:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک حریت وفد نے آج لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن دیوان محی الدین سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ilhaqکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت وفد نے دیوان محی الدین کو 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے لاہور میں مسجد شہداء سے گورنر ہائوس تک منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ دیوان محی الدن نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خواہاں ہے اور ہم کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔حریت وفد نے مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفد میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد ، انجینئر مشتاق محمود ،زاہد صفی، شیخ یعقوب، زاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار شامل تھے۔

APHC - PML

Ilhaq1

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button