مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ترکہ ،شام کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام

سرینگر 10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت وادی کشمیر کی تمام بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوںمیں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اپنی جانیں کھونے والوں کے لیے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جامع مسجد سرینگر میں نماز کی امامت امام حئی مولانا احمد سعید نقشبندی نے کی جنہوں نے کشمیری عوام کی جانب سے ترکی اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور زخمیوںکی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بیان میں کہا کہ امام حئی نے میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی بھی مذمت کی او قابض حکام پر زور دیا کہ وہ ان کی طویل اور بلاجواز نظربندی ختم کریں اور انہیں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل رہا کر دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وادی کے مختلف حصوں سے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے آنے والے لوگوں نے بھی میرواعظ کی مسلسل نظربندی پرسخت برہمی کا اظہار کیا اورحکام کے آمرانہ رویے کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button