مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں بے روزگار نوجوانوں کے استحصال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 

جموں03اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے پارٹی چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں آج جموں میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اور خاص طور پر جموں خطے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے استحصال اور ان کوہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد جموں کے نوجوانوں کی محرومی اور تذلیل شروع ہوئی۔انہوںنے کہاکہ تعلیم یافتہ بے روزگاروں اور نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اوراستحصال گزشتہ سات سال میں کئی گنا بڑھ گیا ہے جو اب تمام حدیں پار کر چکا ہے۔ہرش دیو سنگھ نے کہاکہ نیشنل ہیلتھ مشن کے 1600 سے زائد ملازمین پرجن میں زیادہ تر خواتین ہیں ، احتجاج کے دوران پولیس نے بے رحمی سے لاٹھی چارج کیاجو اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز بلند کر رہی تھیں۔انہوںنے”بیٹی پڑھاو ، بیٹی بچاو“ کے نعرے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے نعروں سے زخموں پر نمک چھڑکاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین نے کوونا وبا کی دوسری لہر کا جنگی سپاہیوں کی طرح مقابلہ کیا لیکن ان کو اس وقت برطرف کردیاگیا جب مہلک وبا کی تیسری لہر متوقع ہے۔اس موقع پر دوسروں کے علاوہ راجیش پڈگوترا ، گگن پرتاپ سنگھ ، سریندر چوہان ، رویندر جموال ، شنکر سنگھ سنجو اور وجے کمار نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button