مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ی اپنی منصفانہ جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، شبیر شاہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئرہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و ستم کا ہر ہتھکنڈہ آزما رہا ہے لیکن کشمیری حق و صداقت کے راستے پر پورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے تعیں کشمیریوں کی غیر متزلزل وابستگی انتہائی لائق تحسین ہے۔
شبیر احمد شاہ نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی حفاظت ہر کشمیری کا فرض ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔شبیر احمد شاہ نے مسلم امہ خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف توجہ دے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ل فعال کردار ادا کرے۔
انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر وشکر کا درس دیتا ہے ، صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ ماہ مقدس میں غرباءیتیموں خاص طور پر بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثر ہ افراد کا خاص خیال رکھیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button