مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار بی جے پی ہے، نائب وزیر اعلیٰ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت علاقے کی خصوصی اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سریندر کمار نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو ٹھہرایا۔انہوںنے کہا کہ وہ بی جے پی اور اسکے اتحادیوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران انہوں نے کشمیر میں کیا کیا۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں نے دفعہ 370کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا اور جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا۔
سریندر کمار نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں علاقے کے آئینی حقوق اور سیاسی وقار کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button