بھارت

بھارت :بھوپال میں 22سالہ مسلم نوجوان کو باپ کے سامنے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک 22سالہ مسلمان نوجوان عدنان خان کو اس کے والد کے سامنے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر اور چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدنان خان بھوپال کے علاقے گاندھی نگر میں نماز اداکرنے کے بعد مسجد سے گھر واپس آگیاتھا۔پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق تقریبا رات پونے دس بجے تین ملزمان نے جن کی شناخت40سالہ راج سولنکی ،اس کے بھائی35سالہ لکی سولنکی اور ان کے بھتیجے شبھم کے طور پر ہوئی ہے، عدنان کو کسی بہانے گھر سے باہر بلایا اوراس پر تشدد کرنا شروع کیا۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے عدنان کے پیٹ میں چاقو سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔یہ واقعہ اس کے والد عبدالجلال کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا جو یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ایک مزدور ہے۔ بہیمانہ قتل سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ رات دیر گئے گاندھی نگر پولس اسٹیشن کے باہر درجنوں لوگ جمع ہوئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تینوں ملزمان فرار ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button