مسلم مخالف تعصب: بھارتی سپریم کورٹ نے نپور شرما کی گرفتاری کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی 10 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم مخالف تعصب کی ایک اور کارروائی میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں توہین کی مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما نپور شرما کی گرفتاری کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس یو یو للت ،جسٹس رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کی۔ بنچ نے وکیل Abu Sohel کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو ہدایات جاری کرتے وقت محتاظ رہنا چاہیے لہذا ہمار ا مشورہ ہے کہ آپ درخواست واپس لے لیں ۔ مذکورہ ریمارکس کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی ۔
شرما نے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اکرم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ تبصرہ کیا تھا جس پربھارت بھر میں مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا تھا ۔ گستاخانہ بیان پر خلیجی ملکوں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔