World
لندن: سکھوںکا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لندن: برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں سکھوں نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جو اس وقت برطانیہ اور آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خالصتان کے حامی سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب ایس جے شنکر لندن کے چتھم ہاو¿س تھنک ٹینک میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کار میں جا رہے تھے ۔ مظاہرین نے خالصتان کے حق میں اور بی جے پی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
جے شنکر 4 سے 9 مارچ تک برطانیہ اور آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔