World

بھارت کی 6 ریاستوں کے طلبہ پر آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی عائد

کینبرا: آسڑیلیانے بھارت کی 6 ریاستوں کے طلبہ پر اسٹوڈنٹ ویزا کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسڑیلیاکی 7یونیورسٹیوں نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور گجرات کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیرکے طلبہ پر اسٹوڈنٹ ویزا کے حوالے سے پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ فیصلہ ایک اس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا کو بھارت سے آنے والی درخواستوں میں جعلی اور غیر سنجیدہ ویزا درخواستوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھاگیا ہے ۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق بہت سے بھارتی شہری حصول تعلیم کے مقصد کے بجائے مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔پابندی عائد کرنے کی بنیادی وجہ تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم فل ٹائم نوکریاں کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں اور پڑھائی پر توجہ کم دیتے تھے۔ جعلی ویزا درخواستوں کے رجحان کے پیش نظر آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے ان 6 بھارتی ریاستوں سے ویزا درخواستیں وصول کرنے پر یا تو مکمل پابندی عائد کردی ہے یا ان کے لیے اضافی جانچ پڑتال اور تصدیقی عمل متعارف کرایا ہے۔ بعض تعلیمی ادارے اب آسٹریلیا کے محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر ویزا درخواستوں کی سخت جانچ کر رہے ہیں تاکہ نظام کو شفاف بنایا جاسکے۔آسٹریلوی حکام نے اس صورتحال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ درخواستیں ملک کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اگرچہ تمام یونیورسٹیوں پر یہ پابندیاں یکساں طور پر لاگو نہیں کی گئیں مگر کئی ادارے اب محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر اپنے داخلے کے عمل کو مزید سخت بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button