بی جے پی لیڈرکے گستاخانہ بیان سے جموں و کشمیر کی تاریخ تبدیل نہیں کیا جاسکتا
اسلام آباد: ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سنیل شرما 13جولائی 1931کے شہدا کے بارے میں توہین آمیز بیان سے جموں وکشمیر کی تاریخ کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 13جولائی 1931کے شہداکشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے کشمیر یوں کے وقار اور حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔13جولائی 1931کے شہداء جابرانہ ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں۔13جولائی 1931 کے دن ڈوگرہ فورسز نے سرینگر سنٹرل جیل کے باہر 22 بے گناہ کشمیریوں کوبے دردی سے قتل کر دیا تھا۔بی جے پی لیڈر نے 13جولائی 19931کے شہدا کے خلاف اشتعال انگیز بیان سے جموں وکشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے کی خطرناک سازش کی ہے ۔ کشمیری عوام کسی کو بھی اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے 13جولائی کے شہدا کی قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔بی جے پی لیڈر کے متنازعہ بیانات سے کشمیر یوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی اور کشمیری 13جولائی کے شہداپر کسی قسم کی تنقید ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ 13 جولائی کے شہدا کی قربانیاں ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں اور ان کی بہادری اور قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہیں۔