بھارت

مودی کے قریبی ساتھی کو آسٹریلیا میں عصمت دری کے جرم میں 40سال قید کی سزا سنائی گئی

پرتھ:” اوورسیز فرینڈز آف بی جے پی” کے آسٹریلیائی شاخ کے بانیوں میں سے ایک اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی بلیش دھنکھر کو انتہائی جارحانہ عصمت دری کے 39الزامات میں قصوروار پائے جانے کے بعد 40سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھنکھر کو عصمت دری کے 13الزامات، عصمت دری کی نیت سے نشہ آور چیز پلانے کے چھ الزامات، رضامندی کے بغیر فحش ویڈیوز بنانے کے 17الزامات اور دست اندازی کے تین الزامات کا سامنا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسٹریلیا ئی شاخ سے وابستہ بلیش دھنکھر پر پانچ کوریائی خواتین کی عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 2023میں وہ ان 39الزامات کا مجرم پایا گیا جن کا اس کو سامنا تھا اور جوجنوری اور اکتوبر 2018کے درمیان ہوئے تھے۔جج مائیکل کنگ نے فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک خاص مدت کے دوران پانچ غیر متعلقہ، نوجوان اور کمزور خواتین کے خلاف سوچے سمجھے شکاری طرز کے گھنائونے عمل کا ایک سلسلہ تھا۔پولیس کے چھاپے کے دوران اس کے گھر سے منشیات اور نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں۔ آسٹریلیائی خبر رساں اداروں نے اپنی رپورٹس میں دھنکھر اور مودی کے درمیان قریبی تعلق کو اجاگر کیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا چینل 9نیوز نے بتایا کہ مجرم ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر کام کر رہاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button