مودی کا بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ، برطانوی خاتون دو بار زیادتی کا شکار
حالیہ دنوں میں اسرائیلی اور امریکی سیاح خواتین بھی زیادتی کا نشانہ بن چکی ہیں
نئی دلی:
دنیا بھر میں ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں مقامی اور غیر ملکی خواتین کے ساتھ درندگی کے واقعات مسلسل جاری ہیں،جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا سرشرم سے جھک گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حال ہی میں ریاست کرناٹک میں ایک اسرائیلی اور ایک امریکی خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بنایاگیاتھا۔ تازہ واقعے میں دارلحکومت نئی دلی میں ایک برطانوی خاتون کو دوبار عصمت دری کا نشانہ بنایا گیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی اور وہ اس سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزاحمت کرنے پر اس پر تشددبھی کیا ۔برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن تک پہنچنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود ایک اورشخص نے بھی اسکے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست کرناٹک میں ایک 27سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کو 3افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔