مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سڑک کے حادثے میں 4 سیاح ہلاک، 17زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 4 سیاح ہلاک اور 17دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرینگر کرگل شاہراہ پر گنڈ کنگن کے قریب سیاحوں کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔بھارتی حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح ہلاک اور17دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button