گرفتار
سرینگر :سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر 8کشمیری گرفتار
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سرینگر میں بھارتی پولیس نے 8 کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا پربھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں سرینگر کے رہائشی ذوہیب ظہور، ابرار مشتاق اور فرہاد رسول اورجبکہ کولگام کے رہائشی سجاد احمد لون کے علاوہ چار نابالغ بھی شامل ہیں ۔قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جابرانہ اقدامات کا جواز پیش کرنے کیلئے اکثر انہیں آزادی پسند تنظیموںکا کارکن قراردیتے ہیں ۔ناقدین کے مطابق اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی سوشل میڈیا صارفین کی اظہاررائے کی آزادی پر قدغن عائد نہیں کی جاسکتی ہے ۔