گرفتار

مقبوضہ جموں وکشمیر میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرحمید فیاض پیرول پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Dr-Abdul-hamid-Fayaz

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض کو پیرول پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹرحمید فیاض کو گزشتہ ہفتے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا تاہم اگلے روز انہیں دوبارہ گرفتار کیاگیا جس سے ان کے عمررسیدہ والدین اور بچوں کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔تاہم مودی حکومت پارٹی کو غیر جانبدار رہنے پر مجبور کرنے کے لیے مختلف جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے ڈاکٹر فیاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی قیادت سے تحریک حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کودرپیش مشکلات سے آگاہ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button