مقبوضہ جموں و کشمیر

سی پی آئی ایم کی وقف قانون کے خلاف قرارداد منظور

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مسلمانوں کے مذہبی امور کے انتظام پر اس کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی ایم کے رہنما ایم وائی تاریگامی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار لوگوں کومسلمانوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ باقی تمام مذاہب کے لوگ اپنے مذہبی معاملات کو آزادانہ طور پر چلا رہے ہیں تو صرف مسلمانوں کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کا یکساں احترام کیا جائے ۔ انہوں نے مذہبی املاک کا انتظام کرنے والے اداروں کی خود مختاری کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button