کشمیر کے بارے میں رسل ٹریبونل 17دسمبر سے بوسنیا ہرزیگووینا میں ہوگا
ٹورنٹو17 دسمبر (کے ایم ایس)
کینیڈا کی ایک غیر سرکاری تنظیم کشمیر سیویٹاس 17دسمبر سے بوسنیا ہرزیگووینا کے دارلحکومت سراجیوو میں رسل فائونڈیشن لندن ، بولوگنا اٹلی کے مستقل عوامی ٹریبونل ، بین الاقوامی یونیورسٹی آف سراجیوو اور سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے تعاون سے کشمیر کے بارے میں تین روزہ رسل ٹریبول منعقد کرے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹربیونل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشیُ، انسانیت کے خلاف جرائم اور ایٹمی خطرے کے سنگین مسئلے کو اجاگر کرے گا۔ججوں کا ایک پینل ٹریبونل کی کارروائی کو سننے کے بعد اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گا جسے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں ، یورپی پارلیمنٹ اور دیگر عالمی اداروں اور حکومتوں کو بھجوایا جائے گا۔ بین الاقوامی وکیل رچرڈ فلک، پروفیسر اینتھونی کارٹی، یوون ریڈلی، ڈیوڈ ہیرسٹ، پیپے ایسکوبار، جوناتھن برائون، ایڈورڈ مود، طارق چیرکائی، خالد بیدون، دالیا موحد عمر سلیمان اور دیگر کو ٹریبونل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔کشمیر میں جنگی جرائم کے بارے میں رسل ٹریبونل کا مقصد تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی قانون کااحترام یقینی بنانا ہے۔اس کا مقصدانسانیت کے خلاف جاری جرائم اور نسل کشیُ کے خدشات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا بھی ہے۔