مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،دیویندر سنگھ

Divender SInghسرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیرہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان متعدد جنگیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کوئی بھی جنگ خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گئی ۔انہوں نے بھارت اور پاکستان پرزوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بامعنی مذاکراتی عمل شروع کریں۔ حریت رہنماء نے کہاکہ پاکستان نیک نیتی سے اس دیرینہ تنازعے کا حل چاہتا ہے اور وہ روز اول سے ہی کشمیری عوام کی حق پر جدودجہد آزادی کی عالمی فورموں پر وکالت کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر پر جبری قبضہ کررکھا ہے اور وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کے بارے میں اقوام متحدہ میں کئے گئے اپنے وعدوں سے مکر گیا ہے۔ایڈووکیٹ دویندر سنگھ بہل نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے ہٹ دھری پر مبنی پالیسیوں اورفوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے پورے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن کو دائو پر لگادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دراصل مودری کی فسطائی بھارتی حکومت کی متعصبانہ سوچ کی وجہ سے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ پورے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button