مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :حریت تنظیموں کی طرف سے کل ہڑتال کی اپیل

سرینگر16 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت تنظیموں نے حال ہی میں سرینگر میں بھارتی پولیس کی طرف سے ایک خاتون اور اسکی بیٹی کی گرفتاری کے خلاف اور غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کیلئے کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ہڑتال کی کال جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر مسلم خواتین مرکز، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، کشمیر ریزسٹنس موومنٹ ، جموں و کشمیر جسٹس لیگ، جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ اور جموں و کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے دی ہے ۔ ہڑتال کا مقصد بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے۔
ادھرحریت تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے ہیں جن میں کشمیریوں سے جمعہ کومکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔ پوسٹروں پر ”کشمیری نظربندوں کو رہا کرو، شہداء کی میتیں واپس کرو، ہمارے وسائل کی لوٹ مار بند کرواور جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کا قتل بند کرو”جیسے نعرے درج ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے وائس چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے اپنے بیانات میں سرینگر میں ایک خاتون اور اسکی بیٹی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔حریت رہنماء جاوید احمد میر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں افروزہ بیگم اور عائشہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی پولیس کا شرمناک اقدام ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خواتین سمیت بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button