مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے پلوامہ سے دو اوراسلام آباد سے ایک نوجوان گرفتارکرلیا
سرینگر27 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتارنوجوانوں کی شناخت مزمل ایوب بٹ اور سہیل منظور موہندکے طورپر ہوئی ہے ۔ دونوں کا تعلق ترال کے علاقے شاہ آباد سے ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتارنوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثناءبھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ہمدان پورہ ریڈونی سے تعلق رکھنے والے ایک اورنوجوان محمد آصف ڈار کو اسلام آباد قصبے سے گرفتا کرلیا۔