بھارت

مودی نے پہلگام ڈرامہ بہار انتخابات جیتنے کیلئے رچایا، آر جے ڈی

نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت راشٹریا جنتا دل نے پہلگام واقعے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ جنتا دل نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہار میں نریندر مودی کی انتخابی مہم سے جوڑ دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راشٹریا جنتا دل (آر جے ڈی) نے بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں نریندرمودی اورریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف بینر لگا دیے ہیں۔ بینروںکے ذریعے مودی کی انتخابی ریلی پر شدید تنقیدکی گئی ہے۔ بینروںمیںلکھاہے کہ ”پہلگام واقعے کے محض 45گھنٹے بعدہی مودی ووٹ مانگنے بہار پہنچ گئے۔بھارت کے اندریہ رائے زور پکڑتی جارہی ہے کہ مودی کا پہلگام ڈرامہ بہار انتخابات جیتنے کیلئے تھا، مودی کے بیانات اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ وہ پہلگام حملہ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا بھی یہ کہنا ہے کہ شواہد سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
دریں اثنا کانگریس کے ایک رہنما نے بھی پہلگام واقعے کے تناظرمیںووٹ مانگنے کا مودی کاایک ویڈیوکلب ایک لائیوشو میںچلا کرانکا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کر دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button