نریندرمودی حکومت ” ملک پہلے” کے اپروچ سے قطعی محروم ہے، کپل سبل
ایران جنگ سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوگا،رکن راجیہ سبھا
نئی دہلی:
معروف بھارتی وکیل اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجہ سبھاکے کے رکن کپل سبل نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس سے وابستہ کپل سبل نے دارلحکومت نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نریندرمودی حکومت ” ملک پہلے” کے اپروچ سے قطعی محروم ہے اور اسے صرف الیکشن جیتنے سے دلچسپی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نریندرمودی کو بحران کے وقت ہی ٹیم انڈیا یاد آتی ہے جبکہ انہیں پارلیمنٹ کے اندر یا دیگر مواقع پر اسکابالکل دھیان نہیںرہتا۔
انہوںنے مزید کہاکہ آج صبح میں نے خود سے سوال کیا کہ جنگ سے سب سے زیادہ کون متاثر ہوگا اورمیںاس نتیجے پر پہنچا کہ زیادہ متاثر بھارت ہوگا ۔ کپل سبل نے کہا کہ اگر بڑے ملکوں کودیکھاجائے تو روس کے پاس کافی وسائل ہیں جبکہ چین کا صرف 20 فیصد تیل آبنائے ہرگز سے گزرتا ہے۔ KMS-13/M






.webp)

