بھارت

کینیڈا نے جے شنکر کی پریس کانفرنس نشر کرنے پرآسٹریلوی میڈیا ادارے کو بلاک کردیا

اوٹاوا:کینیڈا نے رواں ہفتے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی مشترکہ پریس کانفرنس نشرکرنے پر” آسٹریلیا ٹوڈے” کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پابندی لگا دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اقدام پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا کے خلاف جے شنکر کے تنقیدی تبصرے کے فورا بعد سامنے آیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ سوشل میڈیا ہینڈلز اور آسٹریلیا ٹوڈے کے کچھ پیجز کو بلاک کرنے کی کینیڈا کی کارروائی آزادی اظہار کے حوالے سے منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جیسوال نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا اکائونٹ اور ادارے کے مخصوص صفحات کو بلاک کر دیا گیا ہے اور وہ کینیڈا میں ناظرین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ اس مخصوص اکائونٹ کی طرف سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اورپینی وونگ کی پریس کانفرنس نشرکرنے کے صرف ایک گھنٹہ یا چند گھنٹے بعد ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button