مقبوضہ جموں و کشمیر

نوجوان بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں اپناکردار ادا کریں: مشعال ملک

Mushaal

لاہور 12 فروری (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کشمیریوں اور بھارت میں تمام اقلیتوں پرنریندر مودی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور ایوان اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام” یکجہتی کشمیر سیمینار“ کے لئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل ویب سائٹس بھارتی حکومت کے مظالم کو منظر عام پر لانے میں سب سے موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور میں سچائی اور حقیقت کو دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی خاص طور پر نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے بین المذاہب ہم آہنگی شہنیلا روتھ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو بھارتی مظالم کے خلاف اوربھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے مشترکہ طور پر آواز اٹھانی ہوگی۔یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر برتری صرف زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے ذرےعے حاصل کی جاسکتی ہے۔سیمینار سے سینئر اینکر پرسن حبیب اکرم نے بھی خطاب کیا۔ طالبات کے ایک گروپ نے کشمیری گانا پیش کیا اور بھارتی مظالم کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی سیمینار کے شرکاءکو دکھائی گئی۔اس موقع پر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے وائس چیئرمین عفیف اشرف صدیقی، یونیک گروپ کے ریکٹر پروفیسر امجد علی خان، یونیک گروپ کے ڈائریکٹر پروفیسر وسیم انور چوہدری، وائس پرنسپل آر اینڈ ڈی پروفیسر ریاض الحق، اساتذہ اور طلباءکی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button