مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :محبوبہ مفتی ، عمر عبداللہ ، تاریگامی کی زرعی زمین کے استعمال میں تبدیلی کے اقدام کی مذمت

سرینگر18 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اورنے زمین کے استعمال کے قوانین میں تبدیلیوں پر قابض بھارتی حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ زرعی زمین کو غیر زرعی مقاصد کے قابل بنانے والے نئے قوانین یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم ارادوں کا عکاس ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقامی لوگوں کو سرکاری نوکریوں کے جائز حصے سے محروم رکھنے کے بعد ایسے ہنگامی فیصلے باہر کے لوگوں کو مقبوضہ علاقے میں زمین خریدنے کیلئے راستہ ہموار کر رہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ غیر زرعی مقاصد کے لیے زرعی اراضی کے استعمال کی اجازت دینا جموں و کشمیر میں اصلاحات کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔ انہوںنے کہا اس اقدام سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے غذائی تحفظ کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھی زمین کے استعمال کے قوانین میں کی گئی تبدیلیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرعی زمین کو غیر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنا کارپوریٹ اور رئیل اسٹیٹ کے مفادات کو پورا کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کشمیریوں کے غذائی تحفظ پر منفی اثر ڈالے گا اور ہماری معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button