اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح الفاظ میں کہاہےکہ:پاک بھارت تنازع کا حل صرف مذاکرات میں ہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کی مستقل سفارتی کوششیں رنگ لائیں، اقوام متحدہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کی اخلاقی برتری اور بھارت کی ضدی پالیسی کی عالمی سطح پر ناکامی کا ثبوت ہے۔ اسلام آباد کی امن پسندی عالمی اداروں کا اعتماد جیت چکی ہے، بھارت کا مذاکرات سے انکار اب دنیا کی نظروں میں دفاعی رویہ بن چکا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو باور کرایا کہ خطے کا استحکام طاقت نہیں، تدبر اور گفتگو سے ممکن ہے۔ اقوام متحدہ کی آمادگی پاکستان کے اس مؤقف کی توثیق ہے کہ مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت تناؤ کا حل صرف پرامن سیاسی عمل میں پوشیدہ ہے۔