امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
فیلڈ مارشل نے صدرٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی
اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس 18ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر کا یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترتعلقات کا غماز ہے ۔ یہ دورہ پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی کا بھی عکاس ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ 18ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے اور اس اہم دورے کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے بھی امریکی صدر کے دورے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے بھارت جائیں گے جہاں سے وہ پاکستان آئیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ امریکی صدر دنوں ملکوں کے درمیان اس مختصر جنگ کے دوران پاکستان کے مثبت طرز عمل کی کئی مرتبہ تعریف کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقا ت کی تھی۔فیلڈمارشل نے ملاقات کے دوران صدرٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی۔







