مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر عرضداشتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

aaaنئی دلی یکم دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا کی دوبارہ حلقہ بندیوں کیلئے حلقہ بندی کمیشن کی تشکیل کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشتوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ابھے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، الیکشن کمیشن کے وکیل اور درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا۔دو درخواست گزاروں حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب متو کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کاپورا عمل غیر آئینی تھا اورحلقوں میں ردوبدل اور توسیعی علاقوں کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button