پاکستان
بھارتی جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے : مشعال ملک
اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے، بھارت خطے کے امن کو آگ میں جھونک رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے کہاہے کہپاکستانی قوم متحد ہے، افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے، بھارت کو بھرپور جواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی ضرورت ہے، کشمیری عوام اور پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔اقوام متحدہ بھارتی بمباری کا نوٹس لے اور سخت اقدام کرے ۔ مشعال ملک نے کہاکہ یاسین ملک سمیت ہزاروں کشمیری قائدین بھارتی جیلوں میں سسک رہے ہیں۔