پاکستان

پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد05اگست (کے ایم ایس)
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کبھی کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا اور پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رانا ثنااللہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حق پر ایک اور ضرب لگائی تھی، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے خون سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد آزادی کوجاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی آزادی کی جد وجہد ضرور کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے اورپاکستان پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ اور کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اور یہ ہمارے ایک منفرد مقام ہے۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے سے امت مسلمہ میں استحکام کا احساس پیدا ہوا۔دنیا میں مسلمان کہیں پر بھی مشکل کا شکار ہوں تو پہلا ردعمل پاکستان کی طرف سے ہی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوئوں کے تعصب نے ثابت کیا کہ دو قومی نظریہ درست تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ایک وقت تھا کہ آل انڈیا مسلم لیگ 90 فیصد مسلمانوں کی نمائندہ جماعت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادی کی ایک طویل جدوجہد کی داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد قائداعظم محمد علی جناح زیادہ عرصہ زندہ نہ رہے اور ملک کی خدمت نہ کر سکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button