مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : میر واعظ گھر میں نظر بند ، نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی

سینئر حریت رہنما کا پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھر سرینگر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے ”ایکس “ پر ایک بیان میں اپنی گرفتاری اور نماز جمعہ سے روکنے کو افسوسناک اور مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے دنوں ملکوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے لکھا ”آئیے آج جمعتہ المبارک کو اجتماعی دعا کا لمحہ بنائیں اوراللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں محفوظ رکھے اور امن کی راہ پر گامزن کرے۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button