World
ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معزول و مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے ۔ عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس اگست میں شدید عوامی دبائو اورملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت بھارت سے متعدد بار شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر چکی ہے۔