پاکستان

بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:
پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظر بند آزادی پسند رہنما محمدیاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مودی اپنا غصہ نہتے اور غیر مسلح کشمیریوں پر نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری معاشرے کے ہر طبقے کو نشانہ بنا رہی ہے ، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیر ی طلبا کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا واحد مقصد کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button