پاکستان

بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کا احترام کرے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کا احترام کرے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تسلیم کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا راستہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیرکے لوگ آزادانہ طور پر اپنے شہری اور سیاسی حقوق سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار کو برقرار رکھنے، اپنے حقوق بشمول پرامن اجتماع اور احتجاج کا حق، عوام کے جذبات کا احترام کرنے اور اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ عزم نہ صرف ہماری آئینی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے تئیں ہماری پائیدار اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے بالکل برعکس بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) میں ہمارے بھائی اور بہنیں قبضے کے تحت ایک بھیانک حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے طاقت کا ظالمانہ استعمال، اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششیں، آبادیاتی تبدیلیاں ، بنیادی آزادیوں سے انکار اور انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیاں معصوم کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا خاصہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بلاجواز الزامات لگانے کے بجائے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں پوری کرنی چاہئیں۔KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button