بھارت
بٹھنڈہ: سوشل میڈیا کارکن کنچن کماری کی لاش برآمد
بٹھنڈہ :بھارتی ریاست پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں سوشل میڈیا کارکن36سالہ کنچن کماری المعروف کمل کور بھابھی پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کی لاش بھوچو کلاں میں آدیش یونیورسٹی کے باہر کھڑی ان کی کار سے برآمد ہوئی ہے جو بھوچو کلاں،بٹھنڈہ-چندی گڑھ شاہراہ پر واقع ہے۔ وہ لدھیانہ کی لچھمن کالونی کی رہائشی تھیں۔کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ گاڑی سے بدبو آرہی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں بوسیدہ لاش دیکھی۔
بھٹنڈہ کے ایس پی نریندر سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے جرم کرنے کے بعد کار پارکنگ ایریا میں چھوڑ دی تھی۔ کنچن کماری نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ وہ ایک پروموشنل تقریب میں جا رہی ہے۔
کماری کے یوٹیوب پر 2.36 لاکھ، انسٹاگرام پر 3.84 لاکھ اور فیس بک پر 1.74 لاکھ فالوورز تھے