بھارت

مغربی بنگال: نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ترنمول کانگریس کا کونسلر ہلاک

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نامعلوم مسلح افراد نے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ایک کونسلر کو قتل کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کونسلر دولال سرکار کو نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع مالدہ کے جھل جھلیا موڑ پر گولی مار کر قتل کیا۔کونسلرکو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک سینئر پولیس افسر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مجرموں کی شناخت کی جارہی ہے ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں دولال سرکار کے قتل پرگہرے رنج و غم اکا اظہار کیاہے۔انہو ں نے کہاکہ دولال سرکار انکے قریبی ساتھی اور مقبول رہنما تھے جنہیں قتل کر دیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button