بھارت

کانگریس کی طرف سے بھارتیہ جنتاپارٹی کی نفرت اور انتقام کی سیاست پر کڑی تنقید

Barath singh solanki

سرینگر:کانگریس لیڈر اور پارٹی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے امور کے انچارج بھرت سنگھ سولنکی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ملک میں جمہوری ماحول اور جمہوری اداروں کوتباہ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھرت سنگھ سولنکی نے جموں کے قصبے ڈوڈہ میں کارکنوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں نفرت، انتقام اور فرقہ پرستی کی سیاست کرنے پر بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ہم خیال سیکولر پارٹیوں کے ساتھ صرف کانگریس پارٹی ہی بھارت میں بگڑے ہوئے سماجی، سیاسی اور جمہوری ماحول کو بحال کر سکتی ہے اور امن و ہم آہنگی، بقائے باہمی اور ترقی کی فضا کو بحال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ عوام کو مذہب کے نام پر بی جے پی کی ہٹ دھرمی پر مبنی سیاست کے بارے میں آگاہ کریں ۔ انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر ر وقار رسول وانی نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو انکے بنیاد ی حقوق اور منفرد شناخت اور جمہوریت سے محروم کر کے انہیںانتقام کا نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 5سال سے مقبوضہ علاقے میں کوئی منتخب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری اپنے حق نمائندگی سے محروم ہیں ۔KMS-02/Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button