مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزیدفوجیوں کی تعیناتی پراظہارتشویش

1-14سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی جانب سے علاقے میں مزیدفوجیوں کی تعیناتی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کو کسی سیاسی طوفان کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کیاگیا تو برصغیر کی تاریخ ازسرنو لکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے بھارت کے متکبرانہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو فوجی طاقت کے ذریعے کب تک یرغمال بنایا جا سکتا ہے؟ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کرنا حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی دعوﺅں کی نفی کرتا ہے جہاں اس کی قابض فورسزنے حریت پسند کشمیر یوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ترجمان نے غیر قانونی طور پر نظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی طرف سے 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ حریت پسند کشمیری عوام نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو بار بار مسترد کیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اورعالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور قابض بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں جنہوں نے علاقے کے طول وعرض میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے، عام لوگوں کو اپنی روزی روٹی کمانے سے محروم کر دیا اور انہیں بھوک و افلاس کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ترجمان نے مقبوضہ جموںو کشمیر کے یرغمال عوام کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے لیے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button