مقبوضہ جموں و کشمیر

ہمیں جمہوری حقوق کی بحالی ، شناخت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد تیز کرنا ہوگی، عمر عبداللہ

omer Abdullahسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیردشمن قوتوں کو مسترد کر دیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے مختلف علاقوںمیں عوامی اجتماعات سے خطا ب کے دوران کہا کہ ہمیں جمہوری حقوق کی بحالی ، اپنی شناخت اور وقار کے تحفظ کیلئے جدوجہد میں تیزی لانا ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاسی اورمعاشی غلامی کا سامنا ہے اور ہر ذی شعور کشمیری کا فرض ہے کہ اپنی ریاست کی حفاظت کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button