مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید580کمپنیاں تعینات

سرینگر:بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امرناتھ یاترا کے تحفظ کے نام پر پیراملٹری سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 580 اضافی کمپنیاں تعینات کر رہا ہے، تاہم مبصرین اسے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ سمجھتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی تعینات کی جانے والی فورسز میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور ساشستریا سیما بال (ایس ایس بی) شامل ہیں۔یہ تاریخ میں سالانہ یاترا کے نام پر تعینات کی جانے والی فورسز اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کل 580کمپنیوں میں سے تقریبا 400 کمپنیاںوادی کشمیر کے پہلگام اور بال تل کے راستوں پر تعینات ہوں گی۔باقی کمپنیاں جموں ڈویژن میں تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ڈرونز، سی سی ٹی وی کیمروں، نائٹ ویژن آلات اور بم کا پتہ لگانے والے دستوں کوبڑے پیمانے پر تعینات کیا جارہا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فورسز کی تعیناتی پیر(آج)سے شروع ہوگی اور 22جون تک مکمل ہو جائے گی جبکہ 29جون کو یاترا کا آغاز ہوگا۔ حساس علاقوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکوں کو روکنے کے لیے موبائل سگنل جیمرز کو نصب کیا جائے گا۔ مبصرین مقبوضہ جموں و کشمیر میں یاترا کے تحفظ کے نام پر پیراملٹری فورسز کی اضافی تعیناتی کوپاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مودی حکومت کے مذموم منصوبے کاحصہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button