بھارت

مہاراشٹر: مسلمانوں کے گھروں کی انہدامی مہم ، مکین پریشان

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں انتظامیہ نے مسلمانوں کے گھروں کی انہدامی مہم شروع کر رکھی ہے۔گھروں کی اچانک تباہی نے مکینوں کو سخت پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے گھروں کی مسماری کا یہ بہیمانہ عمل پیشگی نوٹس کے بغیر شروع کیا ہے ۔ تیرہ جون سے جاری کارروائی کے دوران اب تک کم از کم سترہ عمارتوں کو منہدم کیا جاچکا ہے ۔ جن افراد نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی مکانوں کی تعمیر پر لگائی تھی انہیں بے گھر کر دیا گیا ہے ۔ صفا بلڈنگ کی 45سالہ رہائشی سکینہ خان نے ، جسے انہدامی کارروائی نے شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ میں دوسروں کے گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی ہوں ، میرے بیٹے یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ، ہم نے گزشتہ برس اٹھارہ لاکھ روپے میں اپنا گھر خریداتھا ، گھر خریدنے سے پہلے ہم نے ہر چیز کی جانچ کی تھی اور ہم سے کہا گیا تھا کہ یہ گھر غیر قانونی اراضی پرنہیں بنا ہے لیکن اب کسی نوٹس کے بغیر ہمارے گھرکی بجلی اور پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا اور گھر کو بھی منہدم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ سکینہ خان نے کہا کہ ہم کہاں جائیں ۔؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button