بھارت

پہلگام حملہ: بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی تھی، سابق را چیف کا اعتراف

نئی دلی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارت کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے ایس دولت نے کہاکہ پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ واقعی بہت برا تھا اور اس میں بھارت کی انٹیلی جنس کی مکمل ناکامی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے کے حوالے سے بھارت کے پاس کوئی واضح ثبوت موجود نہیں اور کئی مواقع پر بھارت بغیر شواہدکے الزامات لگا دیتا ہے۔اے ایس دولت نے اعتراف کیا کہ بھارت میں ہونے والے بیشتر واقعات کا الزام فوری طور پر پاکستان پر ڈال دینا معمول بن چکا ہے، چاہے اس کے کوئی شواہد موجود ہوں یا نہیں۔ انہوں نے مودی سرکار کی پاکستان مخالف بیانیے پر مبنی عوامی ذہن سازی پر بھی سوالات اٹھائے۔اے ایس دولت نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز مار گرائے تھے، جو کہ حقیقت ہے لیکن بھارتی بیانیے میں اس کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔ جموںو کشمیر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو ایک ذمہ دار فریق کے طور پر سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اے ایس دولت نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس تنازع میں امن اور ثالثی کے لیے ایک موثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور پاکستان کے خطے میں استحکام کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button