بھارت

مودی حکومت بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی ناکامی کی ذمہ دارہے : کانگریس صدر

نئی دہلی : بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بگڑتے ہوئے معاشی حالات کا ذمہ دارٹھہرایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی معیشت تباہ ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کے پاس ملک کو چلانے کاکوئی ویژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری نے ملک کے لوگوں پر بوجھ ڈالا ہے اور حکومت انہیں ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے پیٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نریندر مودی کو براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت کا پیدا کردہ بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے غریب اور نچلے و متوسط طبقے کے لیے زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں امیروں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں جبکہ غریبوں کو شدید مشکلات میں دھکیل رہی ہیں۔کھرگے نے کہا کہ لاکھوں سرکاری عہدے خالی ہیں اور بی جے پی حکومت جان بوجھ کر بھرتی میں تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافع بخش سرکاری اداروں کو حکمرانوں کے دوستوں کو فروخت کیا جا رہا ہے جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔کانگریس صدر نے کہا کہ جب حکومت شہریوں کو سونا خریدنے یا بیرون ملک سفر کرنے جیسے غیر ضروری اخراجات سے بچنے کے مشورہ دے رہی تھی، وزیر اعظم خود مختلف ممالک کے دورے کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button