بھارت

بھارت:اتحاد علماءہند کا نو پور شرما ، نوین جندال کو پھانسی دینے کا مطالبہ

دیوبند09جون(کے ایم ایس)بھارت میں اتحاد علماءہندنے وزیر اعظم نریندر مودی سے آنحضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی ترجمان نو پور شرما اور نوین جندا ل کو گرفتار کرکے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتحاد علماءہند کے قومی صدر مولانا قاری مصطفی نے اپنے ایک بیان میں کہ اکہ نو پور شرما اور نوین جندل نے حضرت محمد مصطفی ﷺکی شان میں گستاخی کی ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گاکیونکہ ان کے اس عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن وہ پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوںے کہا کہ ایسے لوگ سب سے بڑے دہشت گرد نہیں جو مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر ماحول اور دنیا بھر میں بھارت کی شبیہ خراب کررہے ہیں۔ مولانا قار ی مصطفی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پھانسی سے کم سزا نہیں ہونی چاہیے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button