مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری مسلمان بھارتی حد بندی کمیشن کی سفارشات یکسر مستر د کرتے ہیں:تحریک وحدت اسلامی

Thumb-kms-urduسرینگر21 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک وحدت اسلامی جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے تمام جمہوری اقدار اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں انتخابی حلقوں کی حد بندی کے حوالے سے نام نہاد بھارتی حد بندی کمیشن کی سفارشات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کا مسلم اکثریتی وادی کشمیر کیلئے محض ایک جبکہ ہندو اکثریتی خطے جموں کیلئے چھ اضافی نشستوں کی سفارش حق و انصاف کے بالکل منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ حدبندی کی مذکورہ سفارش نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف مودی کی فسطائی حکومت کے مذموم عزائم ایک بار پھر واضح کر دیے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہندو اکثریت والے جموں خطے کو مزید چھ اضافی نشستیں دینے کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں بی جے پی کو اکثریت دلوانا او ر کشمیری مسلمانوں پراسکا وزیر اعلیٰ مسلط کرنا ہے تاکہ فسطائی مودی کشمیری مسلمانوں کے خلاف کھل کر اپنا مکروہ کھیل کھیل سکے۔ترجمان نے کہا کہ حد بندی کی سفارشات نے یہ بات بھی واضح کر دی کہ بھارت میں اب عدالتیں و دیگرادارے اور مختلف حوالوں سے تشکیل دیے جانے والے کمیشن اپنے کام میں غیر جانبدار اور آزاد نہیں بلکہ مودی حکومت کے تابع فرماں ہیں اور اسکی ہدایات کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری مسلمان حد بندی کمیشن کی سفارشات کو یکسر مستر دکرتے ہیں اور وہ مودی حکومت کے تمام ہتھکنڈوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button