عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پولیس نے صحافی فہد شاہ کو ایک اورجھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا
سرینگر 06 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی عدالت کی طرف سے دوسرے مقدمے میں ضمانت منظورکئے جانے کے بعد بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کوایک تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا ۔
بھارتی پولیس نے معروف صحافی اور ویب پورٹل ”کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کو 04 فروری کو سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے فہد شاہ کو پلوامہ کے پولیس سٹیشن میں درج مقدمے میں گرفتارکیاتھا۔ عدالت کی جانب سے اس مقدمے میں ضمانت منظورکئے جانے کے فواً بعد انہیں دوبارہ امام صاحب شوپیان میں درج ایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتارکیاگیا۔ اب جب عدالت نے اس مقدمے میں بھی فہد شاہ کی ضمانت منظورکی توانہیںایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتارکیا گیا۔ فہد شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے تصدیق کی کہ جنوبی کشمیر کی ایک مقامی عدالت نے امام صاحب شوپیان میں درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانب منظورکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فہد شاہ کو اب صفاکدل سرینگر کے پولیس سٹیشن میں درج ایک تیسرے مقدمے میں گرفتارکیاگیا ہے۔