گرفتار
مقبوضہ کشمیر : ایک کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے سیر ہمدان کے رہائشی نوجوان کو لنگن بل کے علاقے سے گرفتار کیا ہے ۔بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ نوجوان 2005میں درج کئے گئے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔وادی کشمیر میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں کشمیری شہری کو چہرے سے شناخت کے نئے نظام کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی قابض حکومت نے حال ہی میں امرناتھ یاترا کے پہلگام روٹ کے ساتھ چہرے کے ذریعے شناخت کانظام متعارف کرایاہے،جس کا مقصد کشمیریوںکی نگرانی اور انہیں خوف و دہشت کا نشانہ بنانا ہے ۔