جموں
راجوری میں مسلمان نوجوان کی پراسرار موت

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک مسلمان نوجوان کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جو رچھوا کا رہائشی تھا۔ وہ اپنے گھر کے قریب مردہ پایاگیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ 22مارچ کو راجوری کا ایک اور نوجوان جس کی شناخت راجہ ابرار خان کے نام سے ہوئی تھی، سانبہ میں اسی طرح پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔







